کے ایس ریلیف کی افریقہ اور لبنان میں انسانی امدادی مہمات جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز (کے ایس ریلیف) ضرورت مند ممالک کو طبی خدمات اور خور و نوش کی اشیاء فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

صومالیہ میں کے ایس ریلیف نے نابینا پن اور اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے سعودی نور رضاکارانہ منصوبہ نافذ کیا۔ طبی ٹیموں نے 1,340 مریضوں کا معائنہ کیا، 180 سرجری کیں اور طبی چشمے تقسیم کیے۔

ایجنسی نے صومالیہ میں خوراک کے 500 پیکیج بھی تقسیم کیے جس سے 3000 افراد مستفید ہوئے۔

لبنان کے ضلع منیہ اور شمالی لبنان میں کے ایس ریلیف کی مالی اعانت اور نگرانی میں انجمن سبل السلام کی ایمبولینس سروس اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے۔ ایمبولینس سروس نے گذشتہ ہفتے کل 63 مشن انجام دیئے تھے۔

خرطوم، سوڈان میں کے ایس ریلیف نے بے گھر لوگوں کے لیے کھجور کی 800 پیٹیاں تقسیم کی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں