دبئی میں گاڑی دکان میں جا گھسی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ڈرائیور نے عدم توجہی کی بنا پر بریک کے بجائے ایکسلریٹر پر پاؤں رکھ دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دبئی میں الوصل روڈ پر ایک ڈرائیور نے اس وقت خوف و ہراس پھیلا دیا جب جمعے کی سہ پہر غلطی سے اس نے اپنی گاڑی ایک دکان کی ڈسپلے ونڈو سے ٹکرا دی۔

ڈرائیور جو معجزانہ طور پر محفوظ رہا، اپنی گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا جس سے وہ ایک دکان کے سامنے والے حصے سے ٹکرا گئی۔ اس تصادم سے دکان کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑی اندر جا گھسی۔

دبئی پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا جس نے بریک کے بجائے ایکسلریٹر پر پاؤں رکھ دیا تھا۔ اتھارٹی نے بتایا کہ گاڑی رکنے سے پہلے داخلی دروازے سے ٹکراتے ہوئے دکان میں داخل ہو گئی۔

واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس آپریشن روم کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو دکان سے نکال دیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں