فلسطین اسرائیل تنازع

سلامتی کونسل کی غزہ پر قرارداد کا سعودی عرب کی طرف سے خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں منظور کی گئی قرارداد 2720 بسلسلہ غزہ امدادی سرگرمیاں کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس قرارداد میں ہنگامی بنیادوں میں غزہ کے متاثرین کے لیے محفوظ اور بغیر کسی رکاوٹ کے انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کو ممکن بنایا جائے گا۔ اور ایسی کوششیں کی جائیں گی جس کے نتیجے میں غزہ میں ایک مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار کی جاسکے۔

وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل کی اس قرارداد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صحیح سمت میں درست قدم ہے۔ یہ جنگ کو روکنے اور غزہ میں موجود شہریوں کو جنگ سے بچانے کے لیے ایک اہم اور بہت کارآمد قدم ہوگا۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے غزہ کے رہنے والوں کے مصائب پر بین الاقوامی برادری اپنی ذمہ داری کو محسوس کرے تاکہ غزہ میں منظم انداز سے جاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر مشتمل جرائم کا خاتمہ ہو سکے اور اسرائیلی فوج کے غزہ میں موجود نہتے شہریوں کے قتل اور جبری نقل مکانی کے سلسلے کو روکا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں