فلسطین اسرائیل تنازع

اسرائیلی فوج کا وادی غزہ کے قریب البریج کیمپ فوری خالی کرنے کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

جنگ سے تباہ ہونے والے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے وادی غزہ کے قریب البریج پناہ گزین کیمپ کو فوری طور پر خالی کرنےکا حکم دیا ہے۔

العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے غزہ کی پٹی کے ارد گرد کی بستیوں پر دوبارہ راکٹ حملوں کی بمباری کی اطلاع دی۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے آج غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح کے مغرب میں واقع الشیخ محمد الیمانی محلے میں "انسانی مقاصد کے لیے" فوجی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے سے شام 2 تک فوجی کارروائی انسانی بنیاد پرروکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے"ایکس" پلیٹ فارم پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ "خان یونس کے علاقے میں فوج کی لڑائی اور فوجی پیش قدمی کی وجہ سے خان یونس کے شمال اور مشرق کے علاقوں میں صلاح الدین محور کے ذریعے شہریوں کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جاتی"۔ انہوں نے مزید کہا کہ صلاح الدین محور ان علاقوں میں میدان جنگ بنا ہوا ہے اور وہاں سے نقل مکانی کرنا خطرناک ہوسکتا ہے‘‘۔

ادرعی نے کہا کہ فوج خان یونس کے مغرب میں واقع بائی پاس محور کے ذریعے شہریوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نقل و حرکت کی اجازت دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رفح اور خان یونس کے علاقے میں دیر البلح اور مرکزی کیمپوں کی طرف دونوں سمتوں میں نقل و حرکت دو راستوں دیر البلح میں الرشید اسٹریٹ اور دوسری شاہراہ الشہداء سے نقل وحرکت کی اجازت ہوگی۔

آج سوموار کی صبح فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں ایک گھر پر اسرائیل کی طرف سے کیے گئے حملے میں 23 افراد شہید ہو گئے۔ غزہ میں وزارت صحت کے مطابق وسطی غزہ میں الزوائدہ کے چھوٹے سے محلے ایک بم دھماکے میں 12 افراد شہید ہوئے۔

اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے مرکز پر لگاتار پچاس کے قریب حملے کیے ہیں۔ ہفتے کے آخر میں گنجان آباد غزہ کی پٹی میں بڑی تعداد میں اموات دیکھنے میں آئیں۔

حماس حکومت کے مطابق اتوار کے روز المغازی پناہ گزین کیمپ پر حملے میں کم از کم 70 افراد مارے گئے تھے جب کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے دفتر کا کہنا تھا کہ وہ ان اطلاعات کی تحقیقات کر رہا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے گذشتہ تین دنوں کے دوران 15 سے زائد فوجی مارے گئے۔ پیر کی صبح اسرائیلی فوج نے مزید دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا، جس کے بعد غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 156 ہوگئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں