فلسطین اسرائیل تنازع

فلسطینیوں کے لیے سعودی عطیات کی رقم 158 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کی مشرق وسطیٰ ہی نہیں دنیا بھر کے ملکوں کے لیے امدادی کوششوں کی ایک تاریخ ہے۔ مگر جس طرح تھوڑے وقت میں 'ساہیم' کے پلیٹ فارم سے فلسطینی کی مدد کی گئی ہے یہ منفرد ہے۔

ساہیم کا پلیٹ فارم سعدی امدادے ادارے ' شاہ سلمان ریلیف ' کے زیر اہتمام منظم کیا گیا ہے۔ یہ فلسطینیوں کی جاری بحران کے دنوں میں حیات بخش کوشش ہے۔ تاکہ انسانی چیلنج کے اس موقع پر فلسطینیوں کو زیادہ سے زیادہ امداد پہنچائی جا سکے۔

اس کے تحت آن لائن عطیات کا سلسلہ شروع کر کے جدید ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کی گئی ہے۔ تاکہ عطیات محفوظ انداز میں تیز تر اور بروقت طریقوں سے غزہ کے متاثرین تک پہنچ سکیں۔

اب تک ایک اندازے کے مطابق 1،22 ملین افراد نےعطیات جمع کرائے ہیں۔ ان عطیات کی رقم 593 ملین سعودی ریال ہے جو 158 ملین ڈالر کے برابر ہے۔

سعودی عوام کو شامل کرنے سے شروع کی گئی اس مہم کے نتیجے میں غزہ کی پٹی پر خاطرخواہ اثرات ہوں گے۔ اس سے سعودی عوام کا عطیات کرنے کا جذبہ بھی سامنے آیا ہے۔

گزشتہ ماہ نومبر میں شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کیں کہ اس پلیٹ فارم سے لوگوں کو متحرک کیا جائے۔ واضح رہے اس معاملے میں صرف عام لوگ ہی نہیں ادارے بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

ہر سعودی شہری ایک بٹن دبا کر اور ایک کلک کے ذریعے ملک کے اندر سے بھی اور بیرون ملک سے بھی اس امدادی مہم میں حصہ لے سکتا ہے۔

ایک گمنام ڈونر نے اس بارے میں کہا ' آج جو تصاویر ہم غزہ کے حوالے سے دیکھ رہے ہیں یہ تصاویر دل دہلا دینے والی ہیں، ہم ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔'

شاہ سلمان ریلیف کے ترجمان الجتیلی کے مطابق 18 دسمبر تک غزہ میں 695 ٹن خوراک، پناہ گاہوں کا سامان، اور طبی امدای سامان کے ساتھ 32 طیارے بھیجے جا چکے ہیں۔

جبکہ 3،787 ٹن کی امدد سے لدے جہاز غزہ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ اب تک 514 کنٹینرز پر مشتمل امدادی سامان غزہ کے لیے جا چکا ہے۔ جن میں 20 ایمبولینس گاڑیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔ امدادی سامان ساڑھے چار ہزار ٹن ہو گیا ہے۔

دنیا کی معروف امدادی تنظیموں کے لیے ساہیم کے امدادی تعاون کی یقین دہانی کا اعلان بھی ایک نئی کوشش ہے۔ جو 'ساہیم' کی وسعت اور کمٹمنٹ کو ظاہر کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں