امریکی وزیر خارجہ اگلے ہفتے پھر مشرق وسطی کا دورہ کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن امکانی طور پر اگلے ہفتے پھر مشرق وسطی کے دورے پر آئیں گے۔ وہ مشرق وسطی کے رہنماؤں کے ساتھ غزہ جنگ کے علاوہ خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس امر کی تصدیق امریکی ، اسرائیلی اور عرب حکام کی طرف سے الگ الگ کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اسرائیل، اردن، متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور قطر جائیں گے۔ ان سب ملکوں میں اپنے منصبوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے اور خطے کی صورت حال کے بارے میں مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے۔

واضح رہے اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے دوران امریکی وزیر خارجہ کا اسرائیل سمیت دوسرے ملکوں کا تیسرا دورہ ہوگا۔ ان سے اسرائیلی وزیر برائے سٹریٹجک امور نے بھی امریکہ کا ایک روز پہلے دورہ کرکے غزہ جنگ کے علاوہ علاقےمیں موجود چیلنجز پر آمریکی حکآم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں