غزہ میں فون اور انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر مکمل بند کر دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ میں جاری اسرائیلی بد ترین جنگ کے دوران ایک مرتبہ پھر ہر طرح کی فون سروس اور انٹرنیٹ کی سہولت منقطع کر دی گئی ہے۔ یہ بات غزہ میں سروسز فراہم کرنےوالی کمپنی 'پال ٹیل' نے منگل کے روز اپنے ایک باضابطہ اعلان میں بتائی ہے۔

جب سے غزہ میں اسرائیلی بمباری شروع ہوئی ہے، تب سے یہ چوتھی مرتبہ سروس منقطع کی گئی ہے۔ مواصلاتی سہولیات ختم ہونے کے نتیجے میں ہر وقت اسرائیلی بمباری کی زد میں رہنے والے فلسطینیوں کی آواز تک باہر نہیں جا سکے گی۔

مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی 'پال ٹیل ' نے اپنے اعلان میں کہا ہے ' ہمیں افسوس ہے کہ ہم جنگ کی موجودہ صورت حال میں اپنی خدمات جاری رکھنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں