لبنان میں حزب اللہ جنگجو سمیت تین افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں حزب اللہ کے ایک جنگجو سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی بمباری کا یہ واقعہ لبنان کے سرحدی قصبے بنت جبیل میں پیش آیا۔

اسرائیل اور لبنان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں اضافہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی اسرائیل حماس جنگ کے بعد دیکھنے میں آیا ہے۔ فائرنگ کے یہ تبادلے اسرائیلی فوج اور حماس کی اتحادی حزب اللہ کے درمیان ہوتے ہیں۔

لبنان کے خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ سرحد سے تقریباً دو کلومیٹر کے فاصلے پر بنت جبیل قصبے میں واقع ایک گھر پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی۔ بمباری کا یہ واقعہ رات دس بجے پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

جاری کردی بیان میں کہا گیا یے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک آدمی ابراہیم بازی آسٹریلیا سے لبنان آیا تھا۔ تاکہ اپنی اہلیہ شوروق کو اپنے ساتھ آسٹریلیا لے جاسکے۔ لیکن اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں وہ دونوں ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ابراہیم بازی کا بھائی علی بازی بھی شامل ہے۔ واضح رہے خاندان کے ایک اور فرد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

ہلاک ہونے والے علی بازی کے بارے میں حزب اللہ نے اعلان کیا کہ علی بازی ہمارے جنگجوؤں میں سے تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں