فلسطین اسرائیل تنازع

اسرائیلی میڈیا میں حماس کے عسکری کمانڈر محمد الضیف کی نئی تصویر کے چرچے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد الضیف کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں اور ان کی کئی سال پرانی تصویر ہی میڈیا پر آتی ہے مگراسرائیلی میڈیا نے ایک تازہ تصویر کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ حماس کے عسکری کمانڈر محمد الضیف کی تصویر ہے۔

برسوں سے اسرائیل کا خیال تھا کہ محمد الضیف کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔ وہ غزہ میں 58 سال قبل پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام "محمد دیاب ابراہیم المصری" بتایا جاتا ہے۔

اسرائیلی حملے کے بعد معذور ہونے کی وجہ سے انہیں ہمیشہ نرسنگ کیئر ایمبولینس میں لے جایا جاتا یا وہ مسلسل وہیل چیئر پر بیٹھے رہتے۔

صحت کی نئی معلومات

تاہم اسرائیل کو موصول ہونے والی نئی انٹیلی جنس معلومات نے اس کی صحت کی حالت کا اس طرح سے انکشاف کیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ انٹیلی جنس سروسز نے حال ہی میں محمد الضیف کے ویڈیو کلپ جاری کئے اور دعویٰ کیا کہ وہ صحت مند ہیں اور اپنے پاؤں پر چلتے ہیں۔

رپورٹ میں ضیف کی ایک ویڈیو میں انہیں اپنے پیروں پر چلتے ہوئےدیکھا گیا۔ تاہم وہ ہلکا سا لنگڑا رہا تھا۔ دوسرے کلپ میں اسے دوسری جگہ بیٹھے دیکھا گیا۔ وہ خود چلنے کے قابل ہے اور وہیل چیئر استعمال نہیں کرتا۔ وہ اپنے ہاتھوں کو حرکت دے سکتا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی صحت کی حالت اسرائیل کے سابقہ اندازوں سے بہت بہتر ہے۔

محمد ضیف کو اسرائیل نے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ اسرائیل نے 9 سال قبل ان کے خاندان کو قتل کیا اور ان کا گھر تباہ کر دیا۔ پھر امریکا نے 2015ء میں ان کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں