راکٹ حملے کے بعد اسرائیل کی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل کے علاقوں کی طرف راکٹ داغے جانھے کے بعد جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے اور فوجی مقامات پر بمباری کی ہے۔ صہیونی فوج نے ایک بیان میں مزید کہا کہ اس نے لبنان سے دشمن کے تین طیاروں کی لانچنگ کی نگرانی کی جو شیبا فارمز کے ایک علاقے میں گر کر تباہ ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں کسی نقصان یا زخمی ہونے کا اعلان نہیں کیا۔

اس سے قبل لبنانی حزب اللہ کا ایک رکن اور اس کے خاندان کے دو افراد جنوبی لبنان میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔

7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل- لبنانی سرحد پر ہونے والی کشیدگی کے نتیجے میں لبنان میں کم از کم 160 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان میں حزب اللہ کے 100 کے لگ بھگ کارکن بھی شامل ہیں۔ مرنے والوں میں 3 صحافی بھی شامل ہیں۔ حزب اللہ کے حملوں میں اسرائیل کے چار عام شہری اور 9 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں