اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں فلسطینی کو شہید کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی طبی عملے کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بھی ایک فلسطینی کو شہید کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ فلسطینی شہری نے فوجیوں پر اپنی گاڑی چڑھا دی تھی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق فوجیوں نے فلسطینی شہری کو اس وقت موت کے گھاٹ اتار دیا جب اس نے فوجی چوکی کے نزدیک لوگوں پر گاڑی چڑھا دی تھی۔ یہ واقعہ الخلیل شہر کے جنوب میں پیش آیا ہے۔

اسرائیلی طبی شعبے سے وابستہ عملے کا کہنا ہے اس نے اسی واقعے میں معمولی زخمی ہونے چار مزید افراد کا علاج کیا ہے۔ ان میں سیک نسبتا زیادہ زخم ائے ہیں، مگر بہتر ہے جبکہ تین کو معمولی زخم آئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی کو مبینہ طور پر عمرو ابو حسین کے علاقے میں گولی مار ی ہے۔

واضح رہے مغربی کنارےمیں رواں سال کے دوران اب تک 520 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جبکہ سات اکتوبر سے اب تک تین سو چودہ سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں