سعودی عرب: جبل اللوز پر برف باری، موسم سے لطف اندوز ہونے سیاحوں کا علاقے میں رش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے شمالی پہاڑے علاقے اور پہاڑی چوٹیوں پر ہونے والی برف باری سے علاقہ سفیدی میں نہا گیا۔

مملکت کے شمالی اللوز پہاڑی سلسلے کی چوٹیوں پر برف باری نے سیاحوں کے لیے پرکشش ماحول فراہم کیا اور برفانی موسم سے لطف اندوز ہونے والے شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد اس علاقے میں پہنچ گئی۔

جبل اللوز

فوٹوگرافر مشیر البلوی المعروف "مارشل" نے اللوز پہاڑی علاقے میں برف باری اور اس کے بعد کے مناظر کی عکس بندی کی۔

تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ شہری اور سیاح موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے جوش وخروش کے ساتھ علاقے کا رخ کررہے ہیں۔

تبوک کے لوگ برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے اللوز پہاڑوں کی طرف دوڑ پڑے جہاں پہاڑ خوبصورت قدرتی مناظر کی بہ دولت سیاحوں کے لیے غیرمعمولی کشش رکھتے ہیں۔

موسم سرما کے دوران "جبل اللوز" کی چوٹی پر ہر سال برف باری ہوتی ہے اور پہاڑ کی چوٹیاں برف سے ڈھک جاتی ہیں۔ لوگ یہاں موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے آتے اور ایڈونچر کے شوقین سیاح بھی برف کے موسم میں اس علاقے کا رخ کرتے ہین۔

قابل ذکر ہے کہ اللوزایک پہاڑی سلسلہ ہے جو سعودی عرب کے شمال مغرب میں تبوک کے علاقے میں اردن کی سرحد کے قریب تبوک شہر سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔

اس پہاڑی سلسلے کی اونچائی سطح سمندر سے 2,580 میٹر ہے اور یہ خطہ حسمیٰ کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں سے ایک ہے جس کے پہاڑ تبوک کے مغرب سے اردن میں وادی رم تک سروات کے پہاڑوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں