عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالے: شاہ عبداللہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اردن کے شاہ عبداللہ نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹرودو سے فون پر بات کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کے لیے متوجہ کیا ہے اور کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کوششیں کریں۔

اردن کے سرکاری ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شاہ عبداللہ نے غزہ میں شہریوں کے تحفظ اور جان بچانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پرزیادہ امداد بھیجنے کی ضرورت ہے۔

شاہ عبداللہ نے اپنے ملک کی طرف سے اس بات کو ایک بار پھر رد کیا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کو جبری طور پر نکالا جائے اور انہوں نے عالمی برادری سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ غزہ میں انتہا پسند یہودی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملوں کو رکوایا جائے۔

واضح رہے کہ غزہ میں سات اکتوبر کے بعد سے اکیس ہزار سے زائد جبکہ مغربی کنارے میں سوا تین سو سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

شاہ عبداللہ نے اس امر کا بھی اعادہ کیا ہے کہ جنگیں اور فوج کا ستعمال مسئلوں کا حل نہیں اور نہ ہی ان سے کبھی بھی امن آتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں