عرب ثقافت کی علامت صحرائی جھاڑی’العرفج‘ کی طویل عمر کا راز کیا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

صحرائی علاقوں میں پائی جانے والی جھاڑیوں میں ایک مشہور اور طویل عمرپانے والی ’العرفج‘ کی کہانی کافی دلچسپ ہے۔ یہ پودا جتنا سخت جان ہے اتنا ہی یہ طویل عمر تک ہرا اور سرسبز رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ العرفج کوئی عام پودا نہیں۔ اسے جزیرۃ العرب کا ایک ثقافتی پودا قرار دیا جاتا ہے۔

قدم عرب ثقافت اور کلچر کی یادیں اس کے ساتھ وابستہ ہیں۔ عربی ادب اور شاعری میں بھی بہ کثرت اس کا نام ملتا ہے۔

العرفج طویل عرصے تک ہرا بھرا رہنے والا صحرائی پودا ہے۔ اگرچہ اس نسل کے اور پودے بھی ہیں مگراس کی خاص بات اس کی عمر ہے۔ یہ صحرا کے گرم اور ریتلے ماحول میں بھی کھلا رہتا ہے اور صحرا کے ریتلے میدانوں کو قدرتی جمالیاتی حسن سے مالا مال کرتا ہے۔

"العرفج" کی بہت زیادہ شاخیں ہوتی ہیں۔ گھنی شاخوں والا یہ پودا سخت صحرائی حالات کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ اسے سعودی عرب کے صحراؤں میں پائے جانے والے بہترین چارنے والے پودوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس میں تقریباً 20 فی صد غذائی ریشہ اور 20 فی صد پروٹین ہوتی ہے۔

سعودی عرب کی شمالی رفحاء گورنری کے جنوب میں الحجرہ اور النفود کے علاقوں کے درمیان "الشعاف" کے علاقے میں العرفج کے پودے بہ کثرت پائے جاتے ہیں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق "العرفج" کا اصل وطن جزیرہ نما عرب ہے اور اس کا سائنسی اصطلاح میں Rhanterium epapposum کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ ایک مختصر سا جھاڑی نما پودا ہے جوباقاعدہ، گول شکل میں پروان چڑھتا ہے۔ اس کی اونچائی 40 سے80 سینٹی میٹرتک ہوتی ہے۔ اس کی شاخیں چاندی کی سی سفید پتے متبادل، چھوٹے اور اس کے پھول چھوٹے پیلے رنگ کی شعاعوں کی طرح ہوتے ہیں۔ ہر پھل میں 6-8 بیج ہوتے ہیں اور پھل ہوا کے ذریعے پھیلتے ہیں۔

متعدد ماہرین کا کہنا ہے کہ العرفج قدرتی پودوں کی بحالی کے لیے موزوں ہے۔ کیونکہ یہ ایک قیمتی پودا ہے جو کھلی جگہوں پر تیزی سے پھیلتا ہے، آبی گذرگاہوں کے کناروں کو مستحکم کرتا ہے اور ماحولیاتی نظام کو بہتر بناتا ہے۔ اسے مٹی کو ڈھانپنے اور پودے لگانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بہت سے حوالہ جات سے پتہ چلتا ہے کہ عربوں کو اس پودے کے بارے میں بہت سی کہانیاں ورثے میں ملی ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے متعدد طبی استعمالات بھی بتائے جاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں