امارات میں مقیم پاکستانی کی 40 لاکھ ڈالر کی لاٹری نکل آئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک خوش قسمت پاکستانی کی 40 لاکھ ڈالر کی لاٹری نکلی ہے۔ وہ پچھلے دو سال سے قسمت آزمائی کر رہا تھا لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ اس کی لاٹری نکلی اور خوب نکلی۔

بتایا گیا ہے کہ محمد انعام نامی پاکستانی ایک اماراتی کمپنی میں آڈیٹر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ جب انہیں اس بھاری انعام کے نکلنے کی اطلاع فون پر دی گئی تو انھوں نے اسے مذاق سمجھا اور فون بند کر دیا۔ تاہم بعد میں انہیں رابطہ کر کے یقین دلایا گیا۔ پھر اس خبر کے ملنے کے ساتھ ہی انھوں نے اپنے آپ کو لکھ پتی ہونے کے احساس سے نہال کر لیا۔

محمد انعام نے اس انعام کے اعلان کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ حج کے لیے جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ واضح رہے متحدہ عرب امارات اس طرح کی انعامی سکیموں اور لکی ڈراز کی میزبانی کرتا رہتا ہے۔ ان میں سے اکثر میں بڑے انعامات لوگوں کے نام نکلتے ہیں۔ جن میں کیش کی بڑی بڑی رقمیں، پرتعیش گاڑیاں، ریئل اسٹیٹ سے متعلق جائیدادیں اور سونا بھی شامل ہوتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں