غزہ میں مسلسل اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 21672 ہوگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ کی وزارت صحت نے ہفتہ کے روز اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے مسلسل غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک شہداء اور زخمیوں کی تعداد بالترتیب 21672 اور 56165 ہوگئی ہے۔ ان شہداء میں بڑی تعداد فلسطینی خواتین اور فلسطینی بچوں کی ہے۔ جبکہ 312 ہیلتھ کیئر ورکرز بھی شہداء میں شامل ہیں۔

وزارت صحت کے اس تازہ اعلان کے مطابق شہداء کی بہت بڑی تعداد کا تعق عام شہریوں سے ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے غزہ پر زمینی حملوں کے دوران جن فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے، ان میں 99 شہری غزہ کے ہسپتالوں میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں