’اپنے مشن کوخاموشی انجام دیں‘ گیلینٹ کا ایران میں حملوں سے متعلق بیان

ایران کا شام میں اپنے کمانڈر کی ہلاکت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے ’وال سٹریٹ جرنل‘ میں سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے ایک مضمون پر تبصرہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوج نے 2022ء میں ایرانی سرزمین پر ایک ڈرون اڈے پر حملہ کیا۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے گیلنٹ نے رامات ڈیوڈ ایئربیس کے دورے کے دوران بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "یہ مناسب ہے کہ ہوائی جہاز کی آواز غیر ضروری باتوں کو ختم کر دے اوراسرائیلی فوج کو اس کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنے مشن کو پرسکون اور محفوظ طریقے سے انجام دے سکے"۔

گیلینٹ نے مزید کہا کہ "میں ہر سننے والے کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم غزہ کی پٹی میں گہرا کام کر رہے ہیں۔ ہمارا یہ کام اہداف کے حصول تک طویل عرصے تک جاری رہے گا"۔

نفتالی بینیت نے اپنے مضمون میں کہا تھا کہ ان کی مدت ملازمت کے دوران اسرائیل نے 2022ء کے اوائل میں ایرانی سرزمین پر ایک ڈرون اڈے پر حملہ کیا۔

سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے انکشاف کیا کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ ایران فروری 2022 میں اسرائیلی سرزمین پر دو ڈرون حملے کرنے میں ناکام ہونے کے بعد اسرائیل اس کا جواب دینے میں کامیاب ہوا اور ایرانی سرزمین پر ایک ڈرون اڈہ تباہ کر دیا تھا"۔

سابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ۔ [رائیٹرز]
سابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ۔ [رائیٹرز]

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل نے مئی 2022 میں تہران میں پاسداران انقلاب کے ایک سینیر افسر حسن خدیاری کو ترکیہ کی سرزمین پر اسرائیلیوں کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوششوں کے بعد قتل کر دیا تھا۔

بینیٹ نے لکھا کہ "ایک ایرانی دہشت گرد یونٹ نے ترکیہ کے مقامات پر اسرائیلی سیاحوں کو قتل کرنے کی کوشش کی اور اس میں بھی ناکام رہی۔ ایرانی دہشت گرد یونٹ کی ناکام کوششوں کے کچھ ہی عرصے بعد اس یونٹ کے رہ نما کو تہران میں گرفتار کر کے ختم کر دیا گیا"۔

چند روز قبل ایران نے اسرائیل کو دھمکی دی تھی کہ وہ ایرانی پاسداران انقلاب کے سرکردہ رہ نما رضی موسوی کے قتل کا جواب دے گا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق رضی موسوی شام میں دمشق کے قریب سیدہ زینب کے علاقے میں اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں