اسرائیل غزہ میں فلسطینی نژاد حدید خاندان کے ناموں کے بم کیوں گرا رہا ہے؟

غزہ پر گرائے جانے والے بموں پر فلسطینی نژاد امریکی فیشن ماڈل،اس کی ہمشیرہ اور والد کے نام لکھے جاتے ہیں۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

فلسطینی کاز اور غزہ کی پٹی کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بعد بین الاقوامی شہرت یافتہ فلسطینی نژاد فیشن ماڈل بیلا حدید، ان کی بہن اور ان کے والد پراسرائیلیوں کی جانب سےسخت تنقید کی جا رہی ہے۔

جنگ بندی کے ان کے بار بار مطالبات کے جواب میں اسرائیلی فوج کے ارکان نے غزہ کی پٹی پر بمباری کرنے والے میزائلوں اور بموں پر ان کے نام لکھ کر ان سے نفرت کا اظہار کیا ہے۔

بڑی تعداد میں ایسے بم غزہ کی نہتی شہری آبادی پر گرائے گئے جن پر بیلا حدید، اس کی ہمشیرہ ، گیگی اور والد محمد حدید کے نام لکھے گئے تھے۔

جمعہ کے روز اسرائیلی فوجی ہیم گوزالی نے "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنے اکاونٹ پر ایک تصویر شائع کی، جس میں غزہ کی طرف جانے والے اسرائیلی میزائلوں کی تصویرشائع کی گئی تھی۔ اس پر بیلا حدید، گیگی حدید اور ان کے والدین کے نام لکھے ہوئے تھے۔ یہ اقدام وضح طور پربیلا حدید کی طرف سے فلسطینیوں کے ساتھ کھلم کھلا نفرت کا اظہار ہے۔

ہیم گوزالی نے لکھا کہ "آج میں غزہ کی طرف پرواز کرنے والے میزائل کو فیشن کی دنیا کے بدصورت ترین خاندان محمد حدید ، بیلا حدید اورگیگی حدید کے نام وقف کرتا ہوں"۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سابق باکسرہیم گوزالی نے تل ابیب کے میزائلوں پر مشہور نام لکھنے کا کام کیا ہے، کیونکہ اس سے قبل وہ فلسطینی کاز کی حمایت کرنے والی معروف شخصیات اور کارکنوں کے نام لکھ چکے ہیں۔

بیلا کی بہن کا صدمے کا اظہار

دوسری طرف بیلا اور گیگی کی ہمشیرہ الانا حدید نے اسرائیلی فوج کے اس رویے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج ہر اس شخص سے خطرہ محسوس کرتی ہے جو حقیقت کو ظاہر کرنے اور فلسطین کی حقیقی تاریخ کو پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔

الانا نے زور دیا کہ وہ فلسطینی کاز کا دفاع جاری رکھیں گے اور "آزاد فلسطین" کے نعرے لگاتے رہیں گے جب تک کہ یہ حقیقت نہیں بن جاتا۔

حدید خاندان فلسطینیوں کے حقوق، خاص طور پر والد محمد اور ان کی بیٹی بیلا کے لیے عوامی حمایت کے لیے جانا جاتا ہے، جب کہ گیگی سب سے اس حوالے سے بہت کم بات کرتیں ہیں مگروہ جب بھی بات کریں تو اسرائیل پر کڑی تنقید کرتی ہیں۔

اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بین گویر نے "ایکس" پلیٹ فارم پر ایک پچھلی پوسٹ میں بیلا کو "اسرائیل کا دشمن" قرار دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں