حلب کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی میزائل حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام کی وزارت دفاع نے کل ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اسرائیل نے بحیرہ روم کی سمت سے لطاکیہ کے مغرب میں حلب شہر کے جنوبی علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔

وزارت دفاع نے ایک بیان میں فوجی ذرائع کے حوالے سے مزید کہا کہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کچھ مادی نقصان ہوا ہے۔

قبل ازیں سیریئن آبزرویٹری نے ہفتے کے روز اطلاع دی تھی کہ 6 اسرائیلی میزائلوں نے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے علاقے کو نشانہ بنایا۔

آبزرویٹری کا کہنا تھا کہ بمباری کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوئے تاہم حلب ایئرپورٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

آبزرویٹری نے گذشتہ جمعرات کو رپورٹ کیا کہ اسرائیلی میزائلوں نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے علاقے کو "کام پر بحال ہونے اور 65 دن کے مؤثر وقفے کے بعد پہلا طیارہ اڑان بھرنے کے ایک دن بعد نشانہ بنایا"۔

شامی سکیورٹی اور انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق جمعرات کوحملوں میں شامی فوج کے فضائی دفاعی اڈے اور جنوب مغربی شام میں سویدا گورنری میں تل السہن کے علاقے میں ایک ریڈار پوائنٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں