زائرین سیلفی کے بجائے عبادات میں مصروف رہیں: شیخ السدیس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے زائرین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیلفیوں میں مصروف رہنے کے بجائے اپنا وقت عبادات میں گزاریں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’زائرین حرمین کے ماحول کو پروقار بنانے میں تعاون کریں‘۔

شیخ عبد الرحمن السدیس نے مسجد نبوی میں زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات کا جائزہ لینے کے دوران زائرین سے بات چیت کی ہے۔

انہوں نے مسجد نبوی کی زائر خواتین کو پردے کا اہتمام کرنے اور مردانہ علاقوں سے دور رہنے کے علاوہ خواتین کے لیے مقرر مصلوں تک خود کو محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے زائرین سے کہا ہے کہ ’مسجد نبوی کے آداب کا خیال رکھیں، بدعتوں کو ترک کریں اور صحیح عقیدہ اختیار کریں‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں