فلسطین اسرائیل تنازع

اسرائیلی بمباری سے ایک اور مغوی اسرائیلی فوجی ہلاک متعدد زخمی ہوگئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

فلسطینی تنظیم ' پاپولر فرنٹ فار لبریشن ' کے عسکری ونگ نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز اسرائیلی فوج بمباری کے نتیجے میں ایک مغوی اسرائیلی بھی ہلاک اور کئی دوسرے اسرائیلی مغوی زخمی ہو گئے ہیں۔ اس عسکری گروپ کا کہنا ہے کہ یہ مغوی اس کے پاس قید تھا۔

ایک آڈیو تقریر کے دوران جو العربی ٹیلی ویژن نے نشر کی ہے عسکری گروپ کے ترجمان ابوعلی مصطفیٰ نے کہا اسرائیلی بمباری سے مارا جانے والا مغوی اسرائیلی فوجی تھا۔ اسرائیلی فوج کے کمانڈوز اسے قید سے چھڑانے میں ناکام ہو گئے ۔

بعد ازاں اسرائیلی فوج نے اسی علاقے پر بمباری شروع کر دی گئی۔ اس دوران اسرائیل کا ایک مغوی فوجی ہلاک جبکہ دیگر کئی مغوی زخمی ہو گئے ۔

ترجمان نے اس واقعے سے متعلق مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔ نہ ہی یہ بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجی کو کب یرغمال بنایا گیا تھا۔ تاہم عسکری گروپ کے ترجمان نے یہ کہا ہے کہ اس ہلاک شدہ اسرائیلی فوجی کی لاش اب بھی عسکری گروپ کے پاس ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوجی ترجمان کے دفتر نے اس واقعے اور اس میں مارے جانے والے مغوی فوجی کے بارے میں اطلاعات پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

'دی پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین' کو پی ایل اور کو دوسرا بڑا دھڑا کہا جاتا ہے۔ یہ سات اکتوبر سے جنگ میں کس قدر شریک تھا اس بارے میں زیادہ اطلاعات سامنے نہیں ہیں۔ تاہم اس کے ترجمان نے یہ دعویٰ ہفتے کے روز کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں