فلسطین اسرائیل تنازع

سعودی عرب کی فلسطینیوں کے لیے انسانی ہمدردی جاری، مزید 16 امدادی ٹرک غزہ بھیج دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے سعودی ہمدردی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ اس سلسلے میں ' شاہ سلمان ریلیف سینٹر' نے مزید امدادی سامان کے ساتھ مزید 16 ٹرک 23 لاکھ سے زیادہ کی آبادی والے جنگ زدہ غزہ میں بھیج دیے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ' ایس پی اے' کے مطابق جمعہ کے روز 'شاہ سلمان ریلیف سینٹر ' کی طرف سے مزید سولہ امدادی ٹرک رفح راہداری سے گذار کر غزہ بھیجے۔

'ایس پی اے ' کے مطابق اس ٹرک میں خوراک، طبی سامان، اور خیمے وغیرہ شامل ہیں تاکہ نقل مکانی کرنے والوں کو پناہ گاہیں بنانے میں مدد دی جا سکے۔ اس طرح سعودی عرب کی امداد لے کراب تک غزہ جانے والے والے ٹرکوں کی کل تعداد 172 ہو گئی ہے۔

واضح رہے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے اب تک 21800 سے زائد فلسطینی شہید اور 56000 سے زائد زخمی ہو چکے جبکہ بمباری سے بے گھر ہونے والوں کی تعداد تقریباً 23 لاکھ ہو چکی ہے۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے امدادی سامان غزہ کی آبادی کے لیے انسانی ہمدردی کے طور پر بھیجا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں