موسیقی کی دنیا میں دھوم مچانے والے مصری موسیقار ہانی فرحات کو سعودی شہریت کا اعزاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصری موسیقار ہانی فرحات نے سعودی شہریت "نائٹ آف عرب اسٹارز" کی تقریب کے دوران حاصل کی جو مملکت میں سال نو کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔ انہیں مملکت کی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ مشیر ترکی آل الشیخ نے شہریت کی اسناد حوالے کیں۔

موسیقار ہانی فرحات نےاس موقعے پر کہا کہ "سعودی عرب، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور تفریحی اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ کے وہ بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمیشہ آرٹ اور آرٹسٹوں کی قدر کی۔

ہانی فرحات کون ہیں؟

موسیقار ہانی فرحات کو مصر اور عرب دنیا کے سب سے اہم موسیقاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بہت سے بڑے کنسرٹس میں مصر اورعرب دنیا کی نمائندگی کی۔

ہانی فرحات 13 اگست 1971ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے کنزرویٹور میں تعلیم حاصل کی۔انھوں نے بڑے ستاروں کے لیے بڑی تعداد میں گانے تقسیم کیے۔ انہوں نے عمر دیاب کے لیے "قالی الوداع" اور البم "ٹیچ مائی ہارٹ" سر فہرست ہیں۔ انہوں نے ہر ایک عظیم گلوکاروں کے ساتھ مل کر کئی گیت گائے۔

انہوں نے لالیسا، سمیرہ سعید، راغب علامہ، صابر الرباعی، عبدالمجید عبداللہ، لطیفہ، دیانا حداد، محمد عبدہ، رابح صقر، عبداللہ الرویشد، نوال، احلام اور کئی دوسرے موسیقاروں کے ساتھ مل کر گایا۔

ہانی فرحات کا تازہ ترین گانا "قول حاضر" اور ’حلاوی الدنیا‘ جیسے گانے ہیں جنہیں انہوں نے شیرین عبدالوہاب کے ساتھ گایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں