فلسطین اسرائیل تنازع

مغربی کنارے میں ایک اور فلسطینی شہید ، شہید فلسطینی پر چاقو حملے کا شبہ تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیل کی مغربی کنارے میں موجود پولیس اور ایمرجنسی سروسز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک فلسطینی کو اس وقت ختم کر دیا گیا جب شبہ ہوا کہ اس نے یہودی بستی کے قریب اتوار کے روز چاقو سے حملہ کرنا ہے۔ اسرائیلی پولیس نے اسے پہلے ہی ختم کر دیا۔

بتایا گیا یہ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے بنائے گئے صنعتی علاقے میں ایک یہودی مالے ادومیم کے قریب پیش آیا ہے۔ واضح رہے اسرائیلی پولیس مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کو چھانے کے لیے اپنے بیانات میں انہیں ' نیوٹرل ' کرنے کیا اصطلاح استعمال کرتی ہے۔

اسرائیلی پولیس یا فوج سے اسرائیلی میڈیا میں عام طور پر سوال بھی نہیں کیا جاتا کہ ایک یا اس سے زیادہ فلسطینیوں کو' نیوٹرل 'کرنے کا کیا مطلب ہوتا ہے؟

دریں اثنا اسرائیلی ایمر جنسی سروسز کے شعبے نے بتایا ہے کہ اس فلسطینی کی وجہ سے دو افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے ان زخمیوں کو سیکیورٹی گارڈ قرار دیا ہے

مقبول خبریں اہم خبریں