سعودی عرب میں 150 ورکشاپس پر مشتمل چوتھا تربیتی پروگرام شروع کیا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں قائم کیا گیا فلم کمیشن رواں ماہ کے آخر میں اپنے فلم سازی پروگرام کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز کرے گا۔ پروگرام کا مقصد سعودی عرب میں فلمی دنیا کے لیے نوجوانوں میں صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

اس سے پہلے اس نوعیت کے تین کیے گئے پروگراموں میں مجموعی طور پر 62 تربیتی کورسز رکھے گئے تھے۔ جن کے ذریعے 2430 نوجوانوں کو تربیت دی گئی۔

اس سلسلے میں منصوبہ یہ ہے کہ سعودی عرب کے 4000 نوجوانوں کو اس میدان کی تربیت دی جائے۔ ان میں بالکل نوآموز بھی شامل ہوں گے اور پہلے سے اس فیلڈ میں پرفارمنس دکھانے والے افراد بھی۔

فلم کمیشن کے اس پروگرام کو پورے سعودی عرب میں پھیلانے کے لے مملکت کے 13 ریجنوں میں 150 تربیتی ورکشاپس منعقد کی جائیں گی۔

فلم کمیشن کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ پروگرام کے پہلے ورژن میں 50 افراد کو فلم سازی کی پیشہ ورانہ اور فیلڈ ٹریننگ سے گذارا جائے گا۔ جس کے بعد فلم انڈسٹری میں 21 دنوں کے دوران متعدد مہارتوں کے لیے 'سینیمیٹک ٹولز' تیار کیے جائیں گے۔

ان تربیتی پروگراموں کے توسط سے فلم سازوں اور انڈسٹری کے درمیان روابط کو فروغ دے سکے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں