قیادت پر بزدلانہ حملوں سے فلسطینی عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے: الرشق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبہ کے سینئر رہنما عزت الرشق نے کہا ہے ’’کہ اسرائیل کے اندرون ملک اور دنیا بھر میں فلسطینی قیادت کے خلاف حملوں سے بہادر مزاحمت کا جذبہ ختم نہیں کیا جا سکتا۔‘‘

ایک بیان میں عزت الرشق کا کہنا تھا کہ گھٹیا دشمن کے ہاتھوں حماس کے سینئر رہنما کی شہادت سے ایک مرتبہ پھر یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ دشمن غزہ پر اپنی تین ماہ سے جاری جنگ میں کوئی بھی علانیہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

حماس نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس کے سینئر رہنما صالح العاروری اور ان کے دو فوجی کمانڈر لبنان کے شہر بیروت کے علاقے الضاحیہ الجنوبیہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں قتل دیے گئے ہیں۔

ایک اعلیٰ سطح کے سکیورٹی اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو اس اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی ڈرون کا نشانہ بننے والی عمارت کی دو منزلوں اور ایک کار کو نقصان پہنچا ہے۔ لبنان کے سرکاری میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی مضافات میں حماس کے دفتر پر حملہ کیا گیا جو لبنان کی ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ تحریک کا مضبوط گڑھ ہے۔

لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’نیا اسرائیلی جرم‘ قرار دیا ہے۔

اسرائیل نے ابھی تک اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں