مغربی کنارے کے چھاپے میں پانچ مسلح مزاحمت کاروں کو ہلاک کر دیا ہے: اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فوج نے بتایا کہ منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کے تبادلے میں پانچ فلسطینی مزاحمت کاروں کو ہلاک کر دیا۔

فلسطینی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

فوج نے ایک بیان میں کہا کہ فوجیوں نے انسدادِ دہشت گردی کی کارروائی میں چار مسلح مزاحمت کاروں کو ہلاک کر دیا جنہوں نے فلسطینی گاؤں عزون میں ایک گھر کے اندر سے ان پر فائرنگ کی تھی اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا تھا۔

فوج نے بتایا کہ قلقیلیہ میں فوجیوں نے ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جس نے ان پر اس وقت گولی چلائی جب وہ ہتھیاروں پر قبضہ کرنے کے لیے چھاپے مار رہے تھے۔

7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں حماس کے حملے اور اس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں اب بڑھتے ہوئے اسرائیلی تشدد اور جارحیت کے بعد اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں