سال 2023 کی تیسری سہ ماہی میں سعودی عرب میں زائرین اور سیاحوں سے آمدنی میں اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں سیاحوں اور حج و عمر سے متعلق زائرین کی آمد میں اضافے کے علاوہ ان سے ہونے والی آمدنی سے بھی مملکت کو ہونے والی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ' ایس پی اے ' کے مطابق سال 2023 میں پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران سعودی عرب کو مجموعی طور پر تخمینہ دس ارب ڈالر تھا۔ جو کہ 2022 کے اسی دورانیے میں ہونے والی آمدنی کے مقابلے میں 72 فیصد زیادہ شرح نمو دکھاتا ہے۔

واضح رہے سعودی عرب نے اپنے ہاں سیاحت کو ویژن 2030 میں غیر معمولی اہمیت دی ہے اور اس سمت میں بہت سے اقدامات کیے گئے جبکہ مزید بہت سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس ویژن کے تحت کیے گئے اقدامات سیاحت کو بڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ کرونا کی وبا کے بعد پہلی بار سیاحت سے ہونے والی آمدنی کرونا سے پہلے والے برسوں کی طرح نارمل ہو گئی ہے اور اس کا گراف بھی اوپر گیا ہے۔

عالمی سیاحتی ادارے کے مطابق سعودی عرب سال 2023 کی پہلی تین سہ مااہیوں کے دوران گروپ 20 کے ملکوں میں سیاحتی میدان میں آمدنی کے اعتبار سے ایک قائد ملک کے طور پر سامنے آیا ہے۔

جبکہ سعودی خبر رساں ادارے ' ایس پی اے ' کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے سعودی عرب نے دنیا میں سیاحتی شعبے میں تیزی سے آگے بڑھنے والے ملکوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں