بیروت: حماس کے سینیئر رہنما کی ہلاکت کے بعد عمارت تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے کو بدھ کے روز ہٹایا جا رہا تھا۔ کہ اس کے مزید حصے بھی گر گئے۔

حماس کے سینئیر رہنما صالح العاروری بیروت میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ حماس کے یہ رہنما اس تین ماہ سے جاری جنگ میں اب تک حماس کے شہید ہونے والے سب سے اہم رہنما تھے۔

یہ عام طور پر سمجھا جا رہا ہے کہ اس قیمتی رہنما کو اسرائیلی ڈرون سے نشانہ بنائے جانے کے بعد لبنانی حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل کو جواب دیا جائے گا، جیسا کہ حزب اللہ نے دھمکی بھی دے دی ہے کہ اسرائیل کو سزا کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔

حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے بھی اس واقعے کے بعد دھمکی دی ہے کہ لبنان کے اندر کیے گئے اسرائیلی حملے کا جواب دیا جائے گا۔

اس ڈرون حملے سے بلڈنگ کو بھی نقصان پہنچا۔ یہ بلڈنگ بیروت کے اس علاقے میں تھی جسے حزب اللہ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ سات اکتوبر کے بعد سے روزانہ کے معمول کی طرح ہے۔ تاہم ابھی لبنانی عسکری گروپ نے ایسا کوئی عملی جواب نہیں دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں