فلسطین اسرائیل تنازع

خان یونس میں ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل نے غزہ میں قائم ہلال احمر کا علاقائی ہیڈ کوارٹر کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔ خان یونس کے قریب قائم اس ہیڈ کوارٹر کو منگل کے روز نشانہ بنایا گیا ہے۔

غزہ میں پچھلے تقریبا تین ماہ کے دوران بائیس ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

خان یونس میں یہ واقعہ شمالی غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کے ہزاروں کی تعداد میں نکالے جانے کے بعد اگلے روز سامنے آیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 207 شہری اسرائیلی بمباری اور ٹینکوں کی گولہ باری سے ہلاک ہو ئے ہیں۔

تاہم ہلال احمر پر اسرائیلی بمباری کے حوالے سے ابھی تفصیلات کا انتظار ہے۔ اس بارے میں کوئی موقف بھی سامنے نہیں آیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں