فلسطین اسرائیل تنازع

فلسطینیوں کے انخلاء پر امریکی تنقید کے بعد امریکہ کو اسرائیلی وزیر کا کورا جواب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گویر نے امریکہ کو پلٹ کر کورا جواب دیا ہے اور طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی وزیر کے امریکہ پر طنز کی وجہ امریکیوں کی طرف سے غزہ سے فلسطینیوں کی لاکھوں کی تعداد میں نقل مکانی پر تنقید کی۔

واضح رہے غزہ میں مسلسل اسرائیلی بمباری کی وجہ سے غزہ میں بیس لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔اس نقل مکانی پر امریکہ سمیت ہر ملک میں تنقید جاری ہے۔

اسرائیل ان بے گھر فلسطینیوں کو اب فلسطین سے بھی نکال دینے کی کوشش میں ہے۔ جیسا کہ ایک اسرائیلی وزیر نے کہا تھا کہ بیس لاکھ فلسطینیوں والا غزہ قابل قبول نہیں ہے۔

بین گویر نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ' ایکس ' پر اپنے پوسٹ کئے گئے بیان میں امریکہ کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ' امریکہ ہمارا بہترین دوست ہے مگر ہمیں وہی کچھ کرنا ہوگا جو ہمارے مفاد ہوگا۔'

بین گویر نے مزید کہا ' غزہ سے سے لاکھوں کی نقل مکانی سے بند لفافے کے رہائشیوں کوکو اپنے گھروں کو واپسی اور سلامتی کے ساتھ رہنے کا موقع مل سکے گا۔ '

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں