ایرانی جنرل کا بم حملے کے متاثرین کے جنازے میں بدلہ لینے کا عہد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی فوج پاسداران انقلاب کے کمانڈر ان چیف نے جمعہ کے روز دو دن قبل داعش کے دو بم دھماکوں کے متاثرین کے جنازے کے موقع پر کہا کہ ان کی ہلاکتوں کا بدلہ لیا جائے گا۔

بدھ کو کرمان شہر میں کمانڈر قاسم سلیمانی کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ یادگاری تقریب میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا جس میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہو گئے۔ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر کو 2020 میں امریکہ نے عراق میں ڈرون حملے میں قتل کر دیا تھا۔

شدت پسند تنظیم داعش نے جمعرات کو کہا کہ اس کے دو ارکان نے جنوب مشرقی شہر کے قبرستان میں جمع افراد کے ہجوم میں خودکش بیلٹ سے دھماکہ کیا۔

ایرانی میجر جنرل حسین سلامی نے ان کے جنازے کے موقع پر داعش کو مخاطت کرتے ہوئے کہا کہ "آپ جہاں بھی ہوں، ہم ڈھونڈ نکالیں گے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں