لبنان نے بیروت میں اسرائیلی حملے کے خلاف اقوام متحدہ میں درخواست دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان نے اسرائیل کی طرف سے لبنان کے اندر حماس کے نائب سربراہ صالح العاروری پر ڈرون حملے کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت دائر کی ہے۔

لبنان نے اس درخواست میں کہا ہے کہ یہ لبنان پر اسرائیلی حملوں کا سب سے خطرناک مرحلہ تھا۔

یہ درخواست لبنان کی طرف سے سلامتی کونسل میں 4 جنوری کو دائر کی گئی تھی جسے رائیٹر نے اب رپورٹ کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ صالح العاروری کو ہلاک کرنے کے لیے اسرائیل نے بیروت میں چھ میزائل داغے تھے اور اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل شام پر حملوں کے لیے لبنان کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں