فلسطین اسرائیل تنازع

سات اکتوبر کے بعد سے لاپتا ہونے والے تین اسرائیلی حماس کی قید میں ہونے کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا کہ حماس کے سات اکتوبر کے حملوں کے بعد سے لاپتا سمجھے جانے والے تین اسرائیلیوں کو غزہ کی پٹی میں یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے۔

فوجی ترجمان ڈینیئل ہگاری نے صحافیوں کو بتایا، "تین شہری جنہیں لاپتہ سمجھا جاتا تھا، اب انہیں یرغمال قرار دے کر ان کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی حکام کی طرف سے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق سات اکتوبر کے حملوں کے بعد سے غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کے ہاتھوں یرغمال افراد کی تعداد اب 132 ہو گئی ہے۔

سات اکتوبر کو حماس کے مزاحمت کاروں نے جنوبی اسرائیل پر سلسلہ وار مہلک حملے کیے جس کے نتیجے میں اسرائیل میں تقریباً 1,140 افراد مارے گئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔

حملے کے دوران تقریباً 250 افراد کو یرغمال بھی بنایا گیا تھا جن میں سے 100 رہا ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں