اسرائیلی وزارت دفاع کا انوکھا طنز، غزہ کے کھنڈر میں تبدیل ساحل پر پکنک کا اشتہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

"مفت پارکنگ، ایک سوئمنگ پول اور انٹرنیٹ اور سرنگیں‘‘۔ ان الفاظ کے ساتھ اسرائیلی وزارت دفاع نے تباہ حال غزہ کی پٹی میں ایک مشہور لگژری ریزورٹ کا دورہ کرنے کی اپنی طنزیہ دعوت کا آغاز کیا ہے۔ یہ محض ایک طنز ہے جس کا مقصد غزہ کے تباہ حال علاقوں اور کھنڈرات پر کیا جا رہا ہے۔

ایکس پلیٹ فارم پر اسرائیلی وزارت دفاع کے اکاؤنٹ نے غزہ کے ساحل پر واقع بلیو بیچ ریزورٹ کا دورہ کرنے کا اعلان شائع کیا جو ملبے میں تبدیل ہوچکا ہے۔

اسرائیلی بمباری کے تحت تباہ ہونے سے پہلے اس ہوٹل کی طرف سے فراہم کردہ خدمات کی فہرست کے اوپر لکھا ہے کہ: "غزہ میں بلیو بیچ ہوٹل کا دورہ کریں، جہاں حماس نے روم سروس اور ایک سپا کی جگہ AK-47 رائفلیں اور دہشت گرد سرنگیں لے لی ہیں"۔

اس کے نیچے سرنگیں

حال ہی میں ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں اسرائیلی فوجیوں کو ریزورٹ کے کچھ حصوں پر بمباری کرتے دکھایا گیا ہے۔

یہ اسرائیلی فوج کی جانب سے اس ہوٹل کے نیچے حماس کی سرنگوں کی دریافت کے بارے میں دستاویزی ویڈیو شائع کرنے کے بعد بھی سامنے آیا ہے۔

کئی ہفتوں سے اسرائیلی فورسز اعلان کر رہی ہیں کہ انہوں نے سرنگیں ڈھونڈ کر تباہ کر دی ہیں، خاص طور پر شمالی غزہ کی پٹی میں جن کے بیشتر علاقے ان کے کنٹرول میں آ چکے ہیں۔

حماس کی طرف سے برسوں کے دوران تعمیر کی گئی اور غزہ کی پٹی کے زیر زمین علاقوں تک پھیلی ہوئی سرنگیں ہمیشہ اسرائیلی فوج کے لیے ایک مخمصہ رہا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں کے اندازوں کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک غزہ کی پٹی میں دو تہائی عمارتیں اور مکانات تباہ ہوچکے ہیں اور اس کے نتیجے میں 22000 سے زائد شہری بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں