سعودی عرب میں مصنوعی اسپیڈ بمپس سے ٹکرانے کی وجہ سے کاریں ہوا میں اڑنے لگیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پربڑے پیمانے پرگردش کرنے والے ایک ویڈیو کلپ میں ہوا میں میٹراونچی اڑتی ہوئی گاڑیوں اور جنوبی سعودی عرب کے جازان میں اسپیڈ بمپس سے ٹکرانے کی وجہ سے دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے لمحات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ویڈیو میں ان گاڑیوں کا جائزہ لیا جو اسپیڈ بریکر کے ساتھ ٹکرانے سے خراب ہوئیں اور سڑک کے دونوں طرف رک گئیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ "یار لوگو ہوشیار رہو"۔ جازان میں الحکامیہ سینٹر کے المضایا قصبے میں تیز رفتار کاروں کو اسپیڈ بمس سے ٹکراتے متعدد کاروں کو دیکھا جا سکتا ہے‘‘۔

سوشل میڈیا صارفین نے نے حکام سے صنعتی اسپیڈ بمپ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جس کے بعد مجاز حکام نے انہیں ہٹا دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں