شام سے آنے والے متعدد منشیات اور اسلحہ سمگلر اردنی فوج کے ہاتھوں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن کی فوج نے ہفتے کے روز شام سے آنے والے اسلحہ اور منشیات سمگلروں کے خلاف سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے کئی سمگلروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ کارروائی سورج نکلنے کے وقت کی گئی جب سمگلر اردن کی شمالی سرحد عبور کرنے کی کوشش میں تھے۔

اردن کی فوج نے اس سے پہلے بتایا تھا کہ سمگلروں کی بڑی تعداد کا تعاقب جاری ہے۔ جو دھند کا فائدہ اٹھا کر سرحد پار سے اسلحہ اور منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے جمعرات کے روز بھی اردنی فوج نے شام کے اندر تک بمباری کی تھی تاکہ ان سمگلروں کے گوداموں اور ہائیڈ آؤٹس کو نشانہ بنا سکے۔ یہ کارروائی اردن اور علاقائی انٹیلیجنس اداروں کی دی ہوئی اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی تھی۔

پچھلے ماہ بھی اردنی فوج نے ایرانی حمیات یافتہ ملیشیا کے مسلح مداخلت کاروں کے ساتھ تصادم کیا تھا۔

اردن کے وزیر برائے مواصلات و نشریات نے المملکہ ٹی وی کو بتایا تھا 'یہ سمگلر مسلسل ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ اس لیے یہ محض ایک آدھ جھڑپ سے ختم نہ ہوگا اس کے لیے ایک لمبی جنگ کی ضرورت ہو گی۔ '

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں