عراق: امریکا کے خلاف استعمال ہونے والے زمینی کروز میزائل برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق میں موجود امریکی فوج کے حکام نے جمعہ کے روز عراقی حکومت کا بر سر عام شکریہ ادا کیا ہے کہ عراقی پولیس نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے کروز میزائل تلاش کیے ہیں جنہیں عراق میں امریکی افواج کے خلاف استعمال کیا جانا تھا۔

امریکی سنٹرل کمانڈ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے' اتحاد عراق کی قانونی فوج کی کوششوں کو سراہتا ہے جو مستقبل کے حملوں کو روکنے کے لیے ہیں۔ امریکی سنٹرل کمانڈ نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر پوسٹ کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب عراقی وزیر اعظم کے دفتر سے ایک کمیٹی بنانے کی اطلاع سامنے آئی ، بتایا گیا ہے کہ یہ کمیٹی عراق سے امریکی فوجی اڈوں کے خاتمے اور انخلاء کےلیے کام کرے گی۔

واضح رہے عراق میں امریکہ کے 2500 کی تعداد میں فوجی موجود ہیں، جو داعش کی طرف سے عراق کوخطرات سے بچانے کے نام پر ہیں۔ عراقی عوام اور ان مسلح ملیشیاؤں میں ان کے خلاف رد عمل پایا جاتا ہے۔

یہ رد عمل بطور خاص بڑھا ہے جب سے امریکہ نے غزہ میں اسرائیلی جنگ میں اسرائیل کی کھلی مدد شروع کر رکھی ہے۔ عراق میں بھی ان امریکی افواج کے خلاف غم و غصہ نظر آنے لگا ہے۔

امریکہ نے 900 کی تعداد میں اپنے فوجی شام میں بھی تعینات کر رکھے ہیں۔ امریکہ کے بقول یہ سب فوجی داعش کے خلاف رکھے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں