سعودی عرب کا نام زیابیطس کے لیے منفرد آگاہی پروگرام پر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں وزارت صحت نے زیابیطس کے مرض کے لیے طویل ترین آگاہی مہم چلانے پر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کرا لیا ہے۔ وزیر صحت سعودی عرب فہد الجالاجیل نے اس سلسلے میں گینز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفیکیٹ وصول کیا ہے۔

یہ اعزاز سعودی عرب میں قائم زیابیطس سنٹر کی طرف سے مسلسل لوگوں کو جمع کر کے انہیں زیابیطس کے بارے میں آگاہی دینے پرملا ہے۔ 'ایس پی اے' کے مطابق سنٹر میں 752 افراد کو جمع کر کے انہیں اس مرض سے ممتعلق آگاہی اور تعلیم دی گئی۔

وزیر صحت نے سنٹر کی کوششوں اور خدمات کی تعریف کی، ' اس سنٹر نے وزارت کی سٹریٹجی کے ساتھ مطابقت پیدا کرتے ہوئے خطرناک مرض کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ نیز مریضوں کو کم سے کم پیچیدگیوں کے ساتھ علاج فراہم کیا۔ '

سعودی وزیر صحت نے وزارت کی اس مرض کی مانٹرینگ اور روک تھام کے لیے کمٹمنٹ کا اعادہ کیا۔ کہ اس مرض سے نجات کے علاوہ مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں دی جائیں گی۔

اس سلسلے میں تیار کردہ سکیم کے تحت ، صحت سے متعلق کوچنگ، کیس کوآرڈینیٹر پروگرام، مریضوں کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ 123 ارکان پر مشتمل طبی عملے کی جامع تربیت کا اہتمام شامل ہے۔

اداراتی سطح پر یہ مانیٹر کیا گیا ہے کہ بچوں میں اس مرض کے حوالے سے کافی کمی ہوئی ہے۔ دنیا بھر میں عمومی تناسب 8 فیصد کے مقابلے میں سعودی عرب میں یہ صرف ایک فیصد رہا ہے۔

اس کا سہرا زیابیطس سنٹر کی 14 رکنی انتہائی محنتی اور ہمدرد ٹیم کو جاتا ہے۔ جو اس سکیم کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں