شمالی اسرائیل کے رہائشی اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکتے: بینی گینٹز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کی جنگی کونسل میں اسرائیلی وزیر بینی گانٹز نے اتوار کے روز اعلان کہا ہے کہ لبنان کی سرحد کے قریب شمالی اسرائیل کے شہری اپنے گھروں کو واپس جانے سے قاصر ہیں۔ اس معاملے کا فوری حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے "ایکس" پلیٹ فارم پراپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا کہ اسرائیل سفارتی حل میں دلچسپی رکھتا ہے اور اگر ایسا نہیں ہوا تو اسرائیلی فوج خطرے کو دور کرنے کے لیے کام کرے گی۔

گینٹز نے لکھا کہ "یہ حزب اللہ تنظیم تھی جس نے کشیدگی کا آغاز کیا۔ اسرائیل ایک سفارتی حل میں دلچسپی رکھتا ہے، لیکن اگر یہ نہیں پایا جاتا ہےتو اسرائیل اور ڈیفنس فورسز خطرے کو ختم کر دیں گے"۔

انہوں نے کہا کہ "جنگی کابینہ کے تمام اراکین اس رائے میں شریک ہیں۔ یہاں صرف اسرائیل کی سلامتی کا معاملہ ہے، اور کچھ نہیں"۔

سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ نے اسرائیل پر تقریباً روزانہ میزائل حملے شروع کیے ہیں۔ اسرائیل جنوبی لبنان پر توپ خانے سے بمباری کر رہا ہے اور فضائی حملے کر رہا ہے، جس میں شہریوں کے علاوہ حزب اللہ کے درجنوں جنگجو مارے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں