فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ : دیر البلح میں آسمان پراڑتے راکٹ اور زمین پر انسانی لاشوں کے مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ہفتے کے روز جب غزہ میں دیر البلح کے لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا رہے تھے اور زخمیوں کو دیر البلح کے ہسپتال منتقل کر رہے تھے تو آسمان پر دھویں کے بادل بھی نظر آرہے تھے۔

صبح سویرے ہونے والی بمباری کے نتیجے میں دیر البلح کے لوگوں کو سینکڑوں کی تعداد میں ہسپتال کی طرف بھاگتے دیکھا گیا۔ بہت سارے اس لیے بھاگ رہے تھے کہ بمباری سے بچنے کے لیے کوئی محفوظ پناہ یا چھت میسر آ جائے۔

تاہم غزہ کی پٹی بھاری بمباری اور اسرائیلی فوج کے ساتھ جگہ جگہ لڑائی کے مناظر بھی ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔ اب کئی جگہوں پر تو لڑائی گلیوں اور چوراہوں میں بھی نطر آتی ہے۔

اب تک غزہ میں 22722 فلسطینی ہلاک اور 57 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ جن میں دو تہائی تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں