غزہ کے لیے امدادی سامان کے ساتھ سعودی عرب کا 38 واں جہاز مصر پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب سے غزہ کے جنگ زدہ اور زیر محاصرہ فلسطینی عوام کے لیے امدادی سامان کے ساتھ 38 واں سعودی طیارہ مصر کے العریش بین الاقوامی ائیر پورٹ پر اتوار کو اترا ہے۔

جہاز پر 23 ٹن خوراک، طبی امداداور خیموں سے متعلق سامان شامل ہیں۔ یہ سامان شاہ سلمان ریلیف کے تعاون سے پہنچایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی انسانی بنیادوں پر اسی طرح کا سامان غزہ بھیجا جا چکا ہے۔

اسی دوران سعودی فنڈ ریزنگ مہم کے تحت اب تک غزہ کے فلسطینی عوام کے لیے 161 ملین ڈالر کی خطیر رقم جمع کی جا چکی ہے۔

یہ ابتداء پچھلے سال 2 نومبر سے سیہم کے پلیت فارم سے شروع کی گئی تھی۔ تاکہ سعودی شہری اس امدادی فنڈ میں زیادہ سے زیادہ رقوم جمع ہو سکیں۔ انیشیٹو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر لیا گیا ہے۔

اتوار کے روز تک اس فنڈ ریزنگ مہم کے لیے 1،37 ملین سعودی شہریوں نے فنڈنگ کی ہے۔ یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔

اس فنڈنگ سے غزہ کی جنگ سے متاثرہ افراد کو انسانی بنیادوں پراس انتہائی مشکل گھڑی میں زیادہ سے زیادہ امداد دی جاسکے گی۔ یہ رقوم پوری شفافیت کے ساتھ جمع ہو کر غزہ پہنچیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں