اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ویڈیو جاری کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی فوج نے پیر کے روز ایک ایسی ویڈیو جاری کی ہے جس میں اسرائیلی جنگی طیاروں کو مارواہین کے علاقے میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کرتے دکھایا گیا ہے۔

حزب اللہ بھی 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل لبنان سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے تاکہ اسرائیلی فوجیوں کو لبنان سرحد پر مصروف رکھ سکے۔ تاہم اسرائیل کئی بار لبنان کے اندر تک سرحدی دیہات کو نشانہ بنا چکا ہے۔ اس سلسلے کا سب سے بڑا واقعہ پچھلے ہفتے بیروت کے نواح میں حماس کے نائب سربراہ صالح العاروری کو اسرائیلی ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کا ہے جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل اسی کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے لبنان کا دورہ کرچکے ہیں اور ان دنوں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن بھی مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔

اسرائیل کی طرف سے لبنان کو بار بار دھمکیاں دی جا چکی ہیں کہ اگر حزب اللہ نے 2006ء کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اس کی لبنان کو بھاری قیمت ادا کرنے پڑے گی اور اسرائیل لبنان کو غزہ بنا دے گا۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے حالیہ بیان میں کہا ہے 'ہم شمالی سرحد کی طرف سے چیلنج دیکھتے ہیں مگر ہم اس چیلنج کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔' اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئیل ہگاری نے مزید کہا کہ 'ہم نے پوری سرحد کے ساتھ فوج تعینات کر رکھی ہے اور ہم جارحیت کے لیے بھی اور ملکی دفاع کے لیے بھی ہر دو صورتوں کے لیے مکمل تیار کھڑے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں