فلسطین اسرائیل تنازع

مسیحی پوپ فرانسس نے لبنان سمیت ہر محاذ پر جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے سفارت کاروں سے اپنے سالانہ خطاب میں کہا ہے کہ ' لبنان سمیت ہر محاذ پر جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ پوپ کے اس خطاب کو ' سٹیٹ آف ورلڈ ' کانام بھی دیا جاتا ہے۔

پوپ فرانسس نے لبنان میں ممکنہ جنگ میں غزہ کے ساتھ ہی جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ واضح رہے غزہ میں اب تک 22800 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ لبنان سرحد پر اسرائیلی اور حزب اللہ کے درمیان باضابطہ جنگ کا خدشہ اسرائیلی ڈرون حملے سے حماس کے نائب سربراہ کی ہلاکت سے بڑھ گیا ہے۔ لیکن اس جانب توجہ نہیں کی ہے۔

تاہم پوپ نے سات اکتوبر کو حماس کے حملے کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کا نام دیا اور اس کی مذمت کی اور حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

ان کے بیان سے لگتا ہے کہ پوپ کو بھی زیادہ تشویش لبنان کی طرف اسرائیل کے ساتھ گاہے گاہے ہونے والی جھڑپوں کے بارے میں ہے۔ اس لیے ان کے خطاب میں اسے ہی مرکز نکتے کے طو پر رپورٹ کیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے غزہ تنازعہ بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں