فلسطین اسرائیل تنازع

السنوارکے ٹھکانے کا پتا ہے،انہوں نے یرغمالیوں کو ڈھال بنا رکھا ہے: اسرائیلی میڈیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کے عبرانی اخبار’اسرائیل ہیوم‘ نے کل سوموار پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے رہ نما یحییٰ السنوار کے ٹھکانے کا قطعی طور پر علم ہے۔

اخبار نے مزید کہا کہ السنوار کو نشانہ بنانے کی راہ میں حائل رکاوٹیں حقیقی ہیں کیونکہ انہوں نے زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی ایک بڑی تعداد میں ڈھال بنا رکھا ہے۔

گذشتہ نومبر میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ "حماس کے رہنما بشمول یحییٰ سنوار اب بھی غزہ شہر میں یا اس کے نیچے سرنگوں میں ہیں"۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ "وہ وہاں موجود ہیں۔ ہم ان تک پہنچ جائیں گے۔"

امریکی انتظامیہ کے ایک سینیر اہلکار نے گذشتہ دسمبر میں کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے سیاسی بیورو کے رہ نما کے دن گنے جا چکے ہیں۔

یرغمالیوں کا مسئلہ غزہ میں جاری جنگ کا سب سے بڑا مسئلہ سمجھا جاتا ہے اور حالیہ عرصے کے دوران دوسری جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں جس کے ذریعے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے مزید یرغمالیوں کو رہا کیا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں