گاڑی کے چیسز میں چھپ کر غیر قانونی طریقے سے امارات آنے والے دو افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

غیر قانونی امیگریشن کے طریقے بہت سے ہیں اور ان کے خطرات بھی مختلف ہیں۔ جب کہ بہت سے لوگ موت کی کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے یورپ کو ایک منزل کے طور پر منتخب کرتے ہیں۔

دوسرے لوگ کنٹینرز کے اندر گھس کر امریکا کو "خوابوں کی سرزمین" کے طور پر جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ یا دوسرے طریقوں سے خطرناک سفر کرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طریقے سے دو افراد نے دراندازی کی کوشش کی مگر انہیں پکڑ لیا گیا۔ انہوں نے ایسا طریقہ اختیار کیا جس پر یقین نہیں آتا۔

شارجہ پورٹس، کسٹمز اور فری زونز اتھارٹی نے دو افراد کی جانب سے امارات میں غیر قانونی طور پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور اس آپریشن کی دستاویزی ویڈیو شائع کی۔

انسپکشن آپریشن میں مشکوک اشیاء کی موجودگی کا انکشاف ہونے کے بعد کسٹم سکیورٹی ایجنٹس نے معائنہ تیز کر دیا اور معلوم ہوا کہ گاڑی کی باڈی میں دو افراد چھپے ہوئے تھے۔

ویڈیو کلپ میں وہ لمحہ دکھایا گیا جب سکیورٹی اہلکاروں نے گاڑی کے چیسز کو کھولنے کے بعد دونوں افراد گاڑی کے چیسز سے باہر نکلے، جس سے سوشل میڈیا پر سرگرم کارکن حیران ہیں کہ وہ اس تنگ جگہ اور اس پوزیشن میں کیسے زندہ رہ سکے؟۔

مقبول خبریں اہم خبریں