حج وعمرہ

2023 میں عمرہ زائرین کی ریکارڈ تعداد، 13.5 ملین سے زیادہ مسلمانوں نے فریضہ ادا کیا

مملکت میں گذشتہ سال کے مقابلے میں غیر ملکی حاجیوں کی آمد میں 58 فیصد سالانہ اضافہ دیکھا گیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مملکت کے وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ 2023 میں 13.5 ملین سے زیادہ مسلمانوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی جس میں غیر ملکی عمرہ زائرین کی بلند ترین تعداد دیکھی گئی۔

وزیر نے کہا کہ گذشتہ سال عازمینِ عمرہ کی تعداد میں 58 فیصد اضافہ ہوا جس میں اس سے گذشتہ سال کے مقابلے میں کل 50 لاکھ زیادہ زائرین زیادہ تھے۔

الربیعہ نے حج و عمرہ سروسز کانفرنس اور نمائش کو بتایا، "مجھے کچھ اچھی اور بے مثال خبریں دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ 2019 میں مملکت کے غیر ملکی زائرین کی سب سے زیادہ تعداد 8.5 ملین تھی۔ اس سال [2023] اور مملکت کی قیادت کی جانب سے متعارف کرائی گئی سہولیات کی روشنی میں عمرہ زائرین کی تعداد بڑھ کر 13,550,000 ملین ہوگئی۔"

عمرہ سعودی عرب میں مکہ کی ایک زیارت ہے جو سال کے کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے۔ اس کے برعکس حج کی مخصوص تاریخیں ہوتی ہیں۔

الربیعہ کے مطابق ملک نے 1.3 بلین ڈالر سے تجاوز کرنے والے منصوبوں کے ذریعے مقدس مقامات کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے۔

کچھ پیش رفتوں میں 150,000 نئے ایئر کنڈیشننگ یونٹس کا اضافہ بھی شامل ہے تاکہ زائرین کو گرمی کے مہینوں میں فریضہ ادا کرنے میں مدد ملے اور 14,000 سے زیادہ بیت الخلاء اور غسل خانے بنائے گئے ہیں۔

ای ویزوں کا آغاز

کانفرنس کے دوران نائب وزیرِ خارجہ ولید الخیریجی نے عمرہ زائرین کے لیے دسمبر 2023 میں الیکٹرانک یا ای ویزا کے اجراء کا انکشاف کیا جس سے انہیں ازخود سفارت خانے جانے کی ضرورت نہ ہو گی اور داخلے کے اجازت نامے بآسانی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ویزے صحت اور سکیورٹی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں بھی مدد کریں گے مثلاً جعلی ویزے جن کی روک تھام کے لیے وزارت سکیورٹی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

جدہ سپرڈوم میں 8 سے 11 جنوری تک جاری رہنے والی اس کانفرنس کا اہتمام وزارتِ حج و عمرہ نے گیسٹس آف گاڈ سروس پروگرام کی شراکت سے کیا ہے جو سعودی ویژن 2030 کا حصہ ہے۔

کانفرنس میں شہروں اور مقدس مقامات کی مستقبل کی ترقی اور دیگر متعلقہ موضوعات پر سیشنز اور ورکشاپس کا ایک سلسلہ شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں