اسرائیلی اداکار فوجی ایڈان امیدی غزہ میں لڑائی کے دوران زخمی ہو کر اسرائیل پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نیٹ فلیکس شو فاؤدا کے اسرائیلی اداکار ایڈان امیدی غزہ میں ریزرو فوجی اہلکار کے طور پر لڑائی کے دوران شدید زخمی ہوگیا۔ وہ غزہ میں لڑائی شروع ہونے سے لے کر مسلسل وہاں بروئے کار تھا۔

اسرائیلی میڈیا نے اس اداکار فوجی کے بارے میں منگل کے روز بتایا ہے کہ وہ غزہ میں زخمی ہو کر واپس آیا ہے۔ 35 سالہ اداکار فوجی ایڈان امیدی کو اسرائیلی ہسپتال میں دیکھا گیا۔ اس کے چہرے پر بہت سارے چھروں کے نشان تھے۔

تاہم اسرائیلی ویب سائٹ ینٹ کے مطابق فوجی اداکار کی حالت مستحکم ہوگئی ہے۔ واضح رہے حماس کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل نے اپنے ریگولر فوجیوں کے علاوہ 3 لاکھ 60 ہزار کی تعداد میں ریزرو فوجیوں کو غزہ میں لڑنے کی خاطر بھرتی کیا ہے۔ ان میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی شامل ہیں۔ تاہم اسرائیل کے ریزرو فوجیوں کے لیے غزہ میں اسرائیل کی لمبی لڑائی آہستہ آہستہ مشکلات بڑھا رہی ہے۔

واضح رہے نیٹ فلیکس شو فاؤدا فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیل کی سیکیورٹی ایجنسی شن بیٹ کے خفیہ ایجنٹوں کی ٹیم کی پیروی کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں