اسرائیلی بحریہ کی جنوبی غزہ اور فضائیہ کی وسطی علاقے پر بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سات اکتوبر 2023ء سے غزہ پر روزانہ کی جنگ کے تسلسل میں اسرائیل نے محصور ساحلی پٹی کے مختلف حصوں پر نئے حملے شروع کیے ہیں۔

العربیہ/الحدث کے نامہ نگار نے بدھ کے روز اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں وسطی غزہ کی پٹی میں المغازی اور البریج کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

نامہ نگار نے اطلاع دی کہ خان یونس شہر کے شمالی اور مشرقی مضافات میں جھڑپیں جاری ہیں۔

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اسرائیلی فوجی کشتیوں نے غزہ کے جنوب میں رفح شہر پر گولہ باری کی۔

15 فلسطینی قتل

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری میں رفح میں ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 15 فلسطینی جان سے گئے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی خاص طور پرجبالیہ قصبے میں "عسلیہ" خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک رہائشی مکان پر بمباری کی، جہاں عینی شاہدین نے العربیہ کو تصدیق کی کہ "سول ڈیفنس کے عملے نے ملبے تلے سے متعدد افراد کی لاشیں نکالی ہیں۔

یہ فیلڈ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب اسرائیلی فوج خان یونس میں اپنی زمینی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، جہاں زمینی دراندازی کا دائرہ رفح شہر کے قریب واقع دیہاتوں قیزان النجار اور قیزان رشوان تک پھیلایا گیا ہے۔

جنوبی غزہ کے علاقے رفح کا ایک منظر۔ [رائیٹرز]
جنوبی غزہ کے علاقے رفح کا ایک منظر۔ [رائیٹرز]

ان علاقوں میں بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد موجود ہیں جو خان یونس اور غزہ کی پٹی کے وسط میں المغازی اور البریج کیمپوں میں اسرائیلی فوجی آپریشن کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے پہلے ان علاقوں کے مکینوں کو غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع دیر البلح اور پھر رفح کی طرف بھاگنے پر مجبور کیا۔ اس کے بعد مرکزی کیمپوں کے مکینوں کو وہاں سے بھاگنے کے لیے طیاروں سے نوٹس گرائے۔

اسرائیلی افواج نے اعلان کیا تھا کہ وہ خان یونس میں اپنی کارروائیوں کو تیز کررہی ہے۔ اس کا خیال ہے کہ حماس کے رہ نما اسی علاقے میں زیر زمین سرنگوں میں چھپے ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ اکتوبر میں حماس کی جانب سے اسرائیلی فوجی اڈوں اور بستیوں پر کیے گئے اچانک حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ میں اب تک 23000 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں