ایران میں کاسمیٹکس فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، 53 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کے سرکاری میڈیا نے منگل کو بتایا کہ دارالحکومت تہران کے قریب کرج شہر میں ایک کاسمیٹکس فیکٹری میں زبردست آگ لگنے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں 53 افراد زخمی ہو گئے۔

میڈیا نے مزید کہا کہ دھماکہ پروڈکشن لائن کے کچھ حصوں میں گیس لیکج کے باعث ہوا۔

دوسری جانب دارالحکومت تہران کے مغرب میں ضلع البرز میں میڈیکل ایمرجنسی منیجمنٹ سینٹر کے سربراہ احمد مہدوی نے بتایا کہ دھماکا شہر کے جنوب مشرق میں پردیس شہر کے سیمین دشت صنعتی ضلع میں ایک کاسمیٹکس فیکٹری میں ہوا۔

مہدوی نے بتایا کہ ہنگامی ٹیمیں ضروری امداد فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے اور آتش زدگی کی وجہ سے بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

دریں اثنا پردیس میں فائر اینڈ سیفٹی سروسز آرگنائزیشن کے سربراہ حسین عاشوری نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے اور نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے فی الحال تحقیقات جاری ہیں۔

2020 میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے میجر جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران گذشتہ ہفتے ایران میں دو دھماکوں میں تقریباً 100 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں